ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور : بدریہ جامع مسجد عہدیداروں کے انتخابات - دو گروپوں کے درمیان مار پیٹ - پولیس اسٹیشن میں شکایت درج 

سداپور : بدریہ جامع مسجد عہدیداروں کے انتخابات - دو گروپوں کے درمیان مار پیٹ - پولیس اسٹیشن میں شکایت درج 

Mon, 07 Nov 2022 11:55:25    S.O. News Service

سداپور، 7 ؍ نومبر (ایس او نیوز) شہر کی بدریہ جامع مسجد کے عہدیداروں کے لئے انتخابات کے موقع پر مسجد سے ملحقہ شادی ہال کے اندر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہونے اور نوبت مار پیٹ تک پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
    
میڈیا رپورٹ کے مطابق جب بڈھن صاب کو مسجد کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا تو انہوں نے کمیٹی کے لئے چند افراد کو منتخب کرنے کی بات کہی اور اس مجلس کی صدارت کر رہے منور گورکار نے اراکین کے نام پڑھ کر سنانا شروع کیا ۔ اس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا اور دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ شروع ہوا ۔ پھر بات زبانی تکرار سے آگے بڑھ کر مار پیٹ تک پہنچ گئی ۔
    
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد دونوں گروپوں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت اور جوابی شکایت درج کروائی گئی جس میں کچھ لوگوں کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے ۔ 


Share: